لاہور (آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم متحد ہے جس میں کوئی اختلاف نہیں گزشتہ روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ 13 دسمبر کے بعد پی ڈی ایم کا کیا پروگرام ہوگا اس بات کا فیصلہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔