ٹھٹھہ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مکلی میں طلبہ کے عالمی دن کی مناسبت سے ہفتہ طلبہ منایا گیا

179

ٹھٹھ (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مکلی میں طلبہ کے عالمی دن کی مناسبت سے طلبہ کا ہفتہ منایا گیا۔ اس ہفتے کے دوران طلبہ کے مابین قرأت، نعت، بیت بازی، تقریر، ڈرائنگ اور خطاطی کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ ان مقابلوں کی انعامات تقسیم کرنے والی تقریب سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ طلبہ مستقبل کے معمار ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا اولین فرض ہے، ایسی تقاریب سے طلبہ کا حوصلہ بلند ہوگا۔ ان مقابلوں سے ثابت ہوا کہ ہمارے طلبہ میں بے حد صلاحیتیں موجود ہیں، ان کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ اپنے اداروں کا نام ملکی سطح پر روشن کرسکتے ہیں۔