سراج الحق کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کرگئیں

617

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی والدہ محترمہ کا قضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کی والدہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھیں، امیر جماعت اسلامی کی والدہ کے انتقال پر جماعت اسلامی کے صوبائی امراء و کارکنان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نےدکھ کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ سراج الحق اور اہل خانہ کے لیے یہ بہت بڑا سانحہ ہے، ماں کا کوئی بدل نہیں۔ اللہ رب العزت مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور تمام متعلقین کو صبر جمیل دے۔

 علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امرا برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر واسع شاکر، مسلم پرویز، راجا عارف سلطان،سیکرٹری کراچی عبدالوہاب و دیگر نے بھی سینیٹر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔