سکھر، اسد اللہ بھٹو کا منٹھار علی کی وفات پر اظہار تعزیت

426

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو نے پنوعاقل جوناس میں منٹھار علی رکن جماعت اسلامی سے ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم فرمان علی تنیو کی وفات پر ان کے بھائی محمد علی تنیو سے بھی تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی، اس موقع پر امیر ضلع سکھر مولانا سلطان احمد لاشاری، مولانا حزب اللہ جکھرو بھی ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر مامون الرشید باجوہ سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کرائی۔ علاوہ ازیں مولانا حزب اللہ جکھرو، مولانا بشیر احمد لاشاری نے پنو عاقل میں مرحوم ڈاکٹر غلام نبی آرائیں سابق امیر جماعت اسلامی تحصیل پنو عاقل کی وفات پر ان کے گھر جاکر ان کے صاحبزادوں ذیشان احمد اور عبدالرحمن سے تعزیت کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔