عدالت عظمیٰ: پنجاب بار کونسل میں نئے وکلا کو ووٹنگ سے روک دیا

181

اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ نے انٹری ٹیسٹ کے بغیر پنجاب بار کونسل میں انرول ہونیوالے نئے وکلا کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ قانونی اصلاحات سے متعلق ملک انیق کھٹانہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔وائس چیئر مین پنجاب بار کونسل اکرم خاکسار نے موقف اپنایا کہ انٹری ٹیسٹ 3 ماہ کے لیے معطل کیا گیا تھا۔ چیئرمین اسٹرکچرل ریفارمز کمیٹی ظفر اقبال کلانوری نے سفارشات پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے قیام کا فوری حکم دیا جائے۔