راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےافغان سفیرنجیب اللہ علی خیل سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراورخطےکی سیکیورٹی صورتحال پربات گفتگو کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف نےافغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کی پاکستان تعیناتی کاخیرمقدم کیا،ملاقات میں افغان امن عمل اوربارڈرمینجمنٹ کےمتعلقہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
Afghanistan ambassador 2 #Pakistan met #COAS. COAS welcomed Amb & expressed hope that his services will help optimize Pak – Afg bilateral relations.
Regional security situation, ongoing Afghan Peace Process, border management & defence and security cooperation were discussed. pic.twitter.com/dlzmm8zClY— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 12, 2020
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دفاع اورسیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی،ملاقات میں دونوں ممالک کےدرمیان برادرانہ تعلقات کوفروغ دینےپراتفاق ہوا۔