آرمی چیف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

294

راولپنڈی: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے درمیان ملاقات میں کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے کہا کہ پاک فوج کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1326821613631922177?s=20