سندھ ہائی کورٹ کا  لاپتا افراد کو بازیاب  کرانے کا حکم

181

کراچی (نمائندہ جسارت)سندھ ہائی کورٹ نے ڈھائی سالہ نعمان سمیت 8 لاپتا افراد سے متعلق کیس میں پولیس حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے پولیس حکام کو لاپتا افراد کی فوری بازیابی کا حکم دیا۔8 سال سے لاپتا نوجوان کی ماں کمرہ عدالت میں روپڑی۔ ڈھائی سالہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا نعمان 2018ء میں سول اسپتال کی او پی ڈی سے لاپتا ہوگیا تھا‘ 2 سال گزرنے
کے باوجود اس کا کچھ پتا نہیں۔ ایک اور لاپتا شہری کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 2013 سے لاپتا ہے‘مجھے صرف یہ بتا دیں وہ زندہ ہے کہ نہیں‘ اگر کوئیکیس ہے تو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے۔