پشاور سے عمرہ فلائٹ شروع کرنے کی اجازت مل گئی

282

پشاور (آن لائن) پشاور سے عمرہ فلائٹ شروع کرنے کی اجازت مل گئی ۔ اعلامیے کے مطابق سعودی ائر لائن کے علاوہ دیگر ائر لائنز کو بھی سعودی عرب کے مختلف شہروں تک پروازیں چلانے کی اجازت ہو گی تمام ائر لائنز کو رواں ماہ سے ہی مسافر لانے کی اجازت مل گئی ہے
جس سے پاکستانی عمرہ زائرین کو سستے ٹکٹ مہیا ہو ں گے اور عمرہ کا مکمل پیکیج بھی 50ہزار روپے تک سستا ہو گا۔ جہاز میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا ۔ پشاور سے عمرہ پروازیں رواں مہینے سے شروع ہو جائیگی عمرہ پروازوں کے لیے پیکیج بھی تیار کیا جارہاہے تاہم ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث عمرہ پیکیج میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں۔