دادو :: سھ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ، ایک دن میں 30 افراد زخمی

271

 

دادو (نمائندہ جسارت) دادو میں آوارہ کتوں نے ایک ہی دن میں 30 سے زائد افراد کو کاٹ لیا۔ سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح دادو بھی آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گیا ہے، آوارہ کتوں نے ایک ہی دن میں 30 سے زائد افراد کو کاٹ لیا، دادو کی تحصیل جوہی اور ڈرگھ بالا سمیت مختلف علاقوں میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد آوارہ کتوں کا شکار ہوئے۔ متاثرہ افراد میں رحیم وگھیو، حیدر وگھیو، تہمینہ ساند، گلستان، شاہ زیب، فیصل سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ رورل ہیلتھ سینٹر ڈرگھ بالا اور جوہی میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی نایاب ہیں، جس کی وجہ سے آوارہ کتوں کے کاٹے ہوئے متاثرہ افراد ویکسین کے بغیر واپس روانہ ہوجاتے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کے لیے ویکسین لگوانا بھی ضروری ہوتا ہے، تاہم ویکسین ناپید ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ متاثرہ افراد نے عدالت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔