سکھر، جنگلات پر قبضے اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے متعلق تحقیقات کا دائرہ سندھ بھر تک وسیع

275

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ جنگلات کی زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے متعلق تحقیقات کا دائرہ کار تین اضلاع سے بڑھا کر سندھ بھر تک کردیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب ابتدائی طور پر نوشہرو فیروز، گھوٹکی اور سکھر کی حدود میں قبضے کے متعلق تحقیقات کررہا تھا۔ عدالت نے نیب کو تحقیقات کا دائرہ سندھ بھر تک بڑھانے کا حکم دیدیا، محکمہ جنگلات سندھ کی لاکھوں ایکڑ اراضی پر قبضے ہیں، ہزاروں ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ہے۔