گلگت عوام خود مریم نواز کو علاقہ بدر کرینگے، فردوس عاشق

223

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گلگت عوام خود مریم نواز کو علاقہ بدر کریں گے، مریم نواز اگر آپ رویہ درست کر لیں تو علی امین کو بیان دینے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ مزار اقبال پر حاضری
دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواتین کو معاشی میدان میں بااختیار بنانا ہے، سرحدوں پر جنگیں لڑنے کا دور چلا گیا اب ٹیکنالوجی کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ اقبال کے فلسفے کو آگے بڑھا کر ہم کرپشن کے دلدل سے نکل سکتے ہیں اور ہمیں شاعر مشرق کے حقیقی فلسفے کو سمجھنا ہو گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ مریم نواز جلسوں میں ہمارے خلاف زہر اگل رہی ہیں اور اداروں کے خلاف زبان استعمال کر رہی ہیں لیکن ہم اپنے اداروں، قومی وقار اور تشخص کے ساتھ کھڑے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کا خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلام کی عظمت کو اجاگر کیا۔