نوابشاہ،خاتون کو گھر کے اندر چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا

586

نوابشاہ(رپورٹ کاشف رضا) رورل ہیلتھ سینٹر دولت پور کے سابق ڈاکٹر خاقاخان بابر آرائیں کی شادی شدہ بیٹی کرن آرائیں کا مورو لطیف کالونی میں لرزہ خیز قتل۔ مقتولہ کی نماز جنازہ گاؤں ماڑی میں ادا کردی گئی۔ سینکڑوں افراد کی شرکت ۔تفصیلات کے
مطابق رورل ہیلتھ سینٹر دولت پور کے سابق ڈاکٹر خاقان بابر آرائیں کی بیٹی کرن آرائیں کو مورو لطیف کالونی میں گھر کے اندر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتولہ کی ایک سال قبل وقاص قیوم آرائیں سے شادی ہوئی تھی ۔مورو پولیس نے آلہ قتل تحویل میں لے لیا ہے۔ مقتولہ کی نعش کو دولت پور کے نواحی گاؤں ماڑی پہنچا دیا گیا، نعش گھر پہنچنے پر مقتولہ کی والدہ اور والد پر غشی طاری ۔مقتولہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ دوسری جانب مقتولہ کے والد خاقان بابر آرائیں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں میری بیٹی کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے ابھی تو اس کے ہاتھوں سے مہندی بھی نہیں اتری تھی ،میری بیٹی شہید ہوئی ہے پولیس تحقیقات کررہی ہے اللہ پاک انصاف دے گا ۔