تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی پاسدارن انقلاب نے اپنے سائنسدانوں اور ماہرین کے تیار کردہ جدید ترین خودکار اسمارٹ میزائل لانچنگ سسٹم کی رونمائی کردی۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ یہ جدید ترین میزائل لانچنگ سسٹم فوجی آپریشن اور تکنیک کے لحاظ سے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے ذریعے یکے بعد دیگرے خود کار طریقے سے دور مار بیلسٹک میزائل چلائے جاسکتے ہیں اور فائرنگ کے درمیانی وقت کو پہلے سے طے بھی کیا جاسکتا ہے۔