لاڑکانہ، سبق پوچھنے پر ٹیچر کا 7 سالا طالبعلم پر تشدد

51

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) اسکول میں سبق پوچھنے پر ٹیچر نے 7 سالا طالبعلم پر تشدد کرکے اسکول سے نکال دیا، بچے نے اپنے والد کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔ لاڑکانہ شہر کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کوثر مل میں مبینہ طور پر پہلی جماعت کے طالبعلم 7 سالہ بچے یاسین کنبھر کو اسکول ٹیچر عبدالستار نے تشدد کرکے اسکول سے نکال دیا جبکہ متاثر طالبعلم نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ استاد اسکول میں مجھے پڑھانے کے بجائے چپڑاسی کا کام لیتا ہے کبھی بولتا ہے چائے لیکر آو کبھی بولتا ہے بریانی لیکر آو، انکار کرنے پر تشدد کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سبق پوچھنے پر میرے بیٹے کو استاد نے تشدد کرکے اسکول سے نکال دیا، بچے کے والد نظام الدین کنبھر نے بتایا کہ جب شکایت لے کر اسکول گیا تو استاد نے بیٹے کو اسکول سے باہر نکال دیا بولا کہ اب آپ کا بیٹا مزدوری کرے گا، پڑھنے کے قابل نہیں، استاد کے مسلسل تشدد سے میرا بیٹا ذہنی مریض ہوگیا ہے، کیا غریب کے بیٹے کو تعلیم دینا جرم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلاس ٹیچر کیخلاف کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔