عدالت عظمیٰ : کے پی کے ورکرز ویلفیئر بورڈ کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری

116

اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ نے کے پی کے ورکرز ویلفیئر بورڈ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ 19صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجازالاحسن نے تحریر کیا۔ تفصیلی فیصلے میں کے پی کے حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں انتظامی، معاشی اور قانونی اعلیٰ تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو ملازمتوں سے متعلق تمام قوانین کا مکمل جائزہ لے۔