کوئٹہ ائرپورٹ پر ادویات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

102

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ ائرپورٹ پرکسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہو ئے مسافر سے اسمگل شدہ ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے انجکشن برآمد کر لیے ۔ کسٹم انٹیلی جنس نے دبئی سے ادویات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی دبئی سے آنے والی فلائٹ کے مسافر سے 5 ہزار انجکشن برآمدکر کے قبضے میں لے لیے گئے۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس سمیع الحق کے مطابق ملزم سائوتھ افریقا سے براستہ دبئی کوئٹہ آیاتھا، ملزم سے مزیدتحقیقات جاری ہیں۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، انسداد اسمگلنگ کے لیے کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔علاوہ ازیں کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوںروپے مالیت کا غیرملکی سامان برآمد کرلیا ۔کسٹمز حکام کے مطابق سپرنٹنڈنٹ طارق سلطان ، انسپکٹر شہزاد اختر، صلاح الدین کھوسو اور عارف دوتانی پر مشتمل ٹیم نے شہرکے نواحی علاقے کچلاک میں خفیہ اطلاع پر ایک گودام میںچھاپا مارا۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ غیرملکی سامان برآمدہوا جس کی مالیت تقریبا8 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ حکام کا کہنا ہے برآمد شدہ سامان بسوں اور ٹرکوں کے ذریعے اندرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔ تاہم کسٹمز کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمن نے اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔