درپیش معاشی چیلنج پر جلدقابو پالیں گے‘ شاہ محمود

86

اسلام آباد‘ لاہور (اے پی پی‘ نمائندہ جسارت) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت جلد معاشی چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔یہ بات
انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔دوران ملاقات ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رضا باقرنے اسٹیٹ بینک کی کارکردگی ، زرمبادلہ کی شرح میں اضافے اور مالیاتی اشاریوں پر وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا کے باعث ملک معاشی طور پر شدید متاثر ہواہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے لیے جی پی ایس پلس اسٹیٹس کا تسلسل، روپے کی قدر میں اضافہ اور دیگر معاشی اشاریے درست سمت کی نشاندہی کر رہے ہیں۔علاوہ ازیںوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال او رجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔عثمان بزدار اور شاہ محمود قریشی نے اداروں کو متنازع بنانے کی مذموم مہم کی شدید مذمت کی۔