نیب سکھر نے محکمہ تعلیم لاڑکانہ میں تحقیقات شروع کرکے افسران کو طلب کرلیا

197

سکھر (نمائندہ جسارت) نیب سکھر نے محکمہ تعلیم لاڑکانہ میں تحقیقات شروع کرکے افسران کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، نیب سکھر نے ڈسٹرک اکاؤنٹنس افسران لاڑکانہ کو ریکارڈ سمیت 10 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2008ء سے 2012ء کے دوران جعلی آئی ڈیز بنا کر تنخواہیں جاری کی گئیں۔ تین سو سے زائد جعلی آئی ڈیز کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔