تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے جنوب مغربی ضلع ایلام میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے یونٹ الفین میں لگی۔ چند ماہ قبل ایران کے جنوب میں واقع نطنز جوہری پلانٹ میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی تھی۔ تہران سے 250 کلو میٹر کی دوری پرواقع یہ پلانٹ ایران میں یورینیم افزودگی کا سب سے بڑا مرکز خیال کیا جاتا ہے۔ ابتدائی طور پر ایرانی شہری دفاع کی تنظیم کے سربراہ نے نطنز جوہری پلانٹ میں دھماکوں کو معمولی قرار دیا تھا۔