بوسنیا و ہرزیگوینا کے صدر پاکستان میں، شاہ محمود سے ملاقات

834

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بوسنیا سمیت عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کشمیریوں کو بھارتی محاصرے اور جبر سے نجات دلانے کے لیے۔

خبر رساں اداروں  کے مطابق دورہ پاکستان پر آئے بوسنیا ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان دورہ پر آئے بوسنیا ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین اور دیگر معزز مہمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کیا اوران کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ خوشگوار برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور دونوں ممالک نے ضرورت کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کی مدد کی جبکہ پاکستان کی عوام 2005ٗ کے شدید زلزلے اور 2010ء کے سیلاب کے دوران بوسنیا ہرزیگووینا کی جانب سے فراہم کردہ مدد کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، بوسنیا کے ساتھ دو طرفہ تجارت، اقتصادیات، تعلیم، ثقافت اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جبکہ بوسنیا کے صدر کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ان کے بیان کو سراہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بوسنیا کے صدر کے بیان کو  بہت سراہا ہے اور  مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ انسانی حقوق کے احترام کو مرکزی حیثیت دی جانی چاہیے اور اس لیے ہم نے کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں زور دیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے سے جلد حل کیا جانا چاہیے۔

پاکستان دورے پر آئے بوسنیا کے صدر کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان آ کر، آپ سے مل کر اور تبادلہ خیال کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور پاکستان اور بوسنیا کے مابین گہرے روابط ہیں  اور اس دورہ کے دوران ہمیں باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔

واضح رہے بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ، وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے 2 روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔