سراج الحق کی ترک سفیر سے ملاقات، زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس

194

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں ترکی کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور سفیر احسان مصطفی یردا کل سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے ترکی میں حالیہ زلزلے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ سینیٹر سراج الحق نے کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے ترکی کے صدر طیب اردوان کے جرأت مندانہ موقف اور حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان کورونا وبا کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔