لاڑکانہ پولیس موبائل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

162

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پولیس موبائل کی ٹکر سے ایک شخص جاںبحق ایک زخمی ہوگیا ،ایس ایس پی لاڑکانہ کا نوٹس ،ملزم اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کی ہدایات، پولیس اہلکار موبائل سمیت فرار۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے اولڈ بس اسٹینڈ پل کے قریب سچل تھانہ کے پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر معظم کالونی کے رہائشی دو کزنز نوجوان رحمت اللہ مغیری اور تراب مغیری کو ٹکر مار کر زخمی کردیا جبکہ پولیس اہلکار موقع سے موبائل سمیت فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ولید تھانہ پولیس نے زخمیوں کو چانڈکا شعبہ حادثات پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رحمت اللہ مغیری جاںبحق ہوگیا جبکہ تراب مغیری کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقتول اور زخمی کے اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول اپنے کزن کے ہمراہ نجی میڈیکل سینٹر سے نکلا تو پولیس موبائل نے تعاقب کرتے ہوئے پیچھا کیا اور رکنے کا کہنا کیانہ رکنے پر پولیس موبائل سے ٹکر ماری ۔ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزم اہلکار کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے ہی ہدایات جاری کی ہیں۔