شہباز اور حمزہ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

461

منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، حمزہ اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ نصرت شہبازکو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس پر  سماعت ہوئی جس سلسلے میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو حاضری لگوائی۔

فاضل جج نے استفسار کیا ہائی پروفائل کیسز سے باہر عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، ہوم سیکرٹری کی جانب سے کون پیش ہوا، پراسیکیوٹر نے کہا ہوم سیکرٹری کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، جس پر فاضل جج نے کہا ہوم سیکرٹری اور ایس پی سٹی کو فوری وائرلیس کی جائے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے  نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔