دنیا کا مقابلہ کرنے کیلیے کسانوں کو مراعات دینا ہونگی،پرویز الٰہی

438

لاہور (آن لائن)اسپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ خوشحال کسان تو خوشحال پاکستان ، اگر پاکستان کا کسان خوشحال نہیں تو ملک کی اکانومی پر برا اثر پڑے گا دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے کسانوں کو مراعات دینا ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ 1600 والا لالی پوپ اپنے پاس رکھیں کسی اور کام آئے گا اس وقت گندم کی مارکیٹ میں قیمت 24 سو روپے من ہے ۔چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے نارروال سے ن لیگ کے پارٹی عہدیداروں اور سابق تحصیل ناظم شکرگڑھ چودھری محمد احمد سنگھراں اور تحریک لبیک کے امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر چوہان نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ یوکرائن کا کسان تو خوشحال ہو اور ہمارے کسان بے حال ،قیمت 2ہزار
روپے من ضروری ہے۔ سندھ حکومت کے عمل کرنے اور نیشنل اسمبلی کے جن ارکان نے گندم کی امدادی قیمت 2ہزار روپے من مقرر کرنے کی آواز اُٹھائی اُن کا شکریہ۔