جماعت اسلامی کی پی بی اے اور سپریم کورٹ بار کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

165

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی ، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سالانہ انتخابات میں دنیا گروپ کے میاں عامر محمود صدر، ڈان ٹی وی کے شکیل مسعود جنرل سیکرٹری اور دیگر منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملک میں آزادی صحافت ،نظریہ پاکستان کی حفاظت اور مظلوم عوام کی داد رسی کیلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سندھ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عبداللطیف آفریدی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ عدلیہ کی آزادی،قانون کی حکمرانی کیلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔