ایاز صادق کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے،فواد چودھری

109

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایاز صادق کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے، (ن)لیگ کی مخصوص قیادت اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو، اب آپ کو وہ تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے جو پاکستان کے باقی صوبوں کے عوام کو ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کیا اور بھارت کے رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوئی ایسا بیانیہ نہیں بنا رہی کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت مودی دوستی میں اندھی ہو گئی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پے در پے جلسوں میں (ن) لیگ کی مخصوص قیادت جن کے پیسے پھسے ہوئے ہیں وہ اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زد پہنچا رہی ہے، ایاز صادق کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔