وزیراعظم میں منافق کی ساری نشانیاںموجود ہیں‘ بلاول

230

گلگت(خبرایجنسیاں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو جھوٹا اور منافق قرار دے دیا۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ یہ کہتے ہیں اپوزیشن منافقت کی سیاست کرتی ہے جب کہ وزیراعظم میں منافق کی ساری نشانیاں موجود ہیں، منافق کی 4 نشانیاں ہیں اور چاروں وزیراعظم میں ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھاکہ حیران ہوں کہ ملک کاوزیراعظم ایک تقریر میں اتنے جھوٹ کیسے بول سکتا ہے؟ کچھ تو اپنے عہدے ہی کالحاظ کرلو ، آپ نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑدیے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ جس ادارے کے ساتھ پاکستان کا نام ہوحکومت نے اسے تباہ کردیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ میں یہاں سے حکومت بنا کر جاؤں گا، ہمیں سب کے لیے ایک قانون بنائیں گے، سیاستدان، جج اور جنرل کے لیے ایک قانون بنائیں گے۔