ای او بی آئی پنشن، قومی ادارہ (قسط 8)

315

کم از کم پنشن کی موجودہ شرح:8,500 روپے ماہانہ زیادہ سے زیادہ پنشن کی شرح: پنشن فارمولہ کے مطابق
پنشن فارمولہ: اوسط کم از کم ماہانہ اجرت/قابل بیمہ ملازمت کے برسوں کی تعدادای او بی آئی پنشن کی منظوری کا طریقہ کار: ای او بی آئی میں رجسٹرشدہ کوئی بیمہ دار فرد جونہی پنشن کی مقررہ عمر 60 برس (خواتین اور کان کنی کے شعبہ سے وابستہ بیمہ دار افراد کے لیے عمر کی حد 55برس) کو پہنچتا ہے تو اسے فوری طور پر اپنے اصل ای او بی آئی رجسٹریشن کارڈ ،مکمل ملازمتی ریکارڈ، اپنی اور بیوی کے قومی شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول اور پاسپورٹ سائز تصاویر اور دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ ای او بی آئی کے قریبی علاقائی دفتر سے رجوع کرنا چاہیے۔ ای او بی آئی علاقائی دفاترمیں پنشن کی مکمل درخواست وصول ہوتے ہی پنشن کیس پر کارروائی کا آغاز کردیاجاتا
ہے۔ ای او بی آئی ریکارڈ کے مطابق اس کے آجر/آجران سے اس کی ملازمت کی تصدیق کے بعد اس بیمہ شدہ فرد کے مدت ملازمت کی بنیاد پر حساب کتاب کے بعد باقاعدہ آڈٹ کے مرحلہ سے گزار کے پنشن کیس کو منظور کیاجاتا ہے۔اگرچہ ای او بی آئی 45یوم میں پنشن دعویٰ پر فیصلہ کا پابند ہے ۔ لیکن بعض پنشن کیسوں میں کسی دستاویز کی کمی و بیشی اور آجر کے عدم تعاون کے باعث پنشن کی منظوری میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ پنشن کی منظوری کے بعد پنشن یافتہ کو ای او بی آئی پنشن کارڈ اور بینک الفلاح کے نام پنشن کی ادائیگی کا حکم نامہ جاری کیا جاتا ہے۔ پنشن یافتہ اپنے اصل قومی شناختی کارڈ اور پنشن کی ادائیگی کے حکم نامہ کے ساتھ بینک الفلاح کی
کسی بھی قریبی شاخ سے رجوع کرکے اور وہاں اپنی بائیومیٹرک شناخت کرانے کے بعد انہیں بینک الفلاح کا پنشن اے ٹی ایم کارڈ فراہم کردیاجاتا ہے۔ جس کیActivation کے بعد پنشن کارڈ کارآمد ہوجاتا ہے اور پنشن یافتہ کو آئندہ ماہ سے اس کے اکائونٹ میں باقاعدگی سے پنشن ارسال کردی جاتی ہے ۔جسے وہ ہر ماہ کی یکم تاریخ سے جب چاہے جہاں چاہے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ با آسانی وصول کرسکتا ہے ۔پنشن کارڈ گم ہوجانے یا تلف ہوجانے کی صورت میں ضروری کارروائی کرکے بینک کی جانب سے ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم کارڈ جاری کردیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ای او بی آئی کے ہر پنشن یافتہ کے لیے ثبوت حیات کے طور پر ہر 6ماہ بعد ذاتی طور پر بینک کی شاخ یا ای او بی آئی کے علاقائی دفتر پیش ہوکر بائیو میٹرک تصدیق کرانا لازمی ہے۔تاکہ جعلی پنشن اور پنشن یافتہ کی وفات کی صورت میں ان کے لواحقین کی جانب سے ناجائز طور پر پنشن کے حصول کے رحجان کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
بیمہ دار ملازمین اور پنشن یافتگان کے لیے ای او بی آئی کی جدید اورمنفرد خدمات
٭ ہر بیمہ دار فرد کے لیے کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کارڈ (PE-01)
جعلسازی سے محفوظ، سیکورٹی فیچرز سے آراستہ واٹرمارک پنشن بک( واضح رہے کہ حال ہی میں پنشن یافتگان کے لیے کمپیوٹرائزڈ پنشن کارڈ جاری کیے گئے ہیں)
٭ اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ ہر ماہ باقاعدگی سے پنشن کی ادائیگی۔
٭ پنشن ہر ماہ کی یکم تاریخ کو خودکار طریقہ سے پنشن یافتگان کے بینک اکائونٹ میں پہنچ جاتی ہے۔
(جاری ہے)