حمزہ شہباز چارٹرڈ طیارے سے عدالت جانا چاہتے ہیں‘ فیاض چوہان

200

لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز لیموزین، مرسیڈیز یا چارٹرڈ طیارے سے عدالت جانا چاہتے ہیں، انہیں اپنی سالگرہ کے لیے نہیں کرپشن کیسز میں پیشی پر جانا تھا، رہنمان لیگ کا فرعونیت پر مبنی رویہ قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ فیاض چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کے نخرے ابھی تک ختم نہیں ہوئے، یہ کھربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے سرٹیفائیڈ ملزم ہیں، موصوف2 سال سے وی وی آئی پی احتساب دیکھ رہے تھے، اب حقیقی احتساب کا مزہ چکھیں گے، انہیں ایک عام مجرم کی طرح ٹریٹ کیا جائے گا تو ان کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ کل بھی انکشاف کیا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی خاندانوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے، بیگم صفدر اعوان شہباز شریف سے ایک 2 روز میں ملاقات کریں گی لیکن اس ملاقات کا حاصل کچھ نہیں ہوگا، عوام کو شریف خاندان کی اندرونی چپقلش سے غرض نہیں، ہمیں قوم کے لوٹے گئے اربوں روپے کی واپسی چاہیے۔