پی ڈی ایم کا پشاور میں جلسہ ضرور ہوگا، عبدالغفور حیدری

74

پشاور/کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی
ایم)کا جلسہ پشاور میں ضرور ہوگا، جلسے کو روکا نہیں جاسکتا، پشاور دھماکے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل انکوائری کمیشن بنایاجائے ۔ گزشتہ روزمولاناعبدالغفور حیدری پشاور کی دیر کالونی مسجد پہنچے جہاں بم دھماکے کے شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مسجد دھماکا بہت دل خراش اور افسوسناک واقعہ ہے، واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن اب تک سنجیدہ ایکشن نہیں لیا گیاانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ابھی تک یہاں کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی حکومت کی طرف سے واقعے پر کوئی جوڈیشل کمیشن بنایا گیا۔رہنما جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل انکوائری کمیشن بنایا جائے اور زخمیوں اور شہدا کے لیے پیکج کا اعلان کیا جائے۔