صدر آزاد کشمیر آج منصورہ کا دورہ ، سراج الحق سے ملاقات کرینگے

154

لاہور(نمائندہ جسارت) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان آج امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی دعوت پر منصورہ کادورہ کریں گے۔ سینیٹر سراج الحق سردار مسعود احمد خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے ۔اس موقع پر وہ جماعت اسلامی کے رہنمائوں سے ملاقات اور موجودہ سیاسی،علاقائی اور خاص طور پر کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔بعد ازاں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور سردار مسعود احمد خان میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کریںگے ۔