سعودی عرب اور برطانیہ کی پشاور مدرسے پر حملے کی مذمت

282

ریاض (آن لائن) سعودی عرب اور برطانیہ نے پشاور مدرسے میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات سے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف عزائم میں کمی نہیں آئے گی بلکہ مزید مستحکم ہوگا ۔