وعدوںسے یوٹرن لینے والا سلیکٹڈ کھلاڑی نہیں ہوں ‘بلاول

182

اسکردو(آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وعدوںسے یوٹرن لینے والا سلیکٹڈ کھلاڑی نہیں ہوں ‘اس وقت تک گلگت بلتستان نہیں جاؤں گا جب تک حکومت نہیں بنتی۔اسکردو میں پی پی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے کہ وفاق میں نمائندگی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں رکنیت دی جائے اور یہی مطالبات ہمارے منشور میں شامل ہیں، ہمارا 2018ء کا وعدہ ہے اور میں کوئی کھلاڑی یا سلیکٹڈ نہیں ہوں کہ اپنے وعدے سے یوٹرن لوں اور اسی منشور کو لے کر یہاں آیا ہوں اور اس وقت تک نہیں جاؤں گا جب تک حکومت نہیں بنتی۔