شہباز شریف کیخلاف پلاٹوں کا ریفرنس بند کرنے کی اپیل منظور

83

لاہور (آن لائن) احتساب عدالت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کا ریفرنس بند کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی ریفرنس بند کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ منی لانڈرنگ کیس کے جیل ٹرائل کے حوالے سے بھی ڈی جی نیب سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔ شہباز شریف کے
خلاف 12پلاٹوں کا ریفرنس بند کرنے کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایل ڈی اے کی عمارت میںآتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے، شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے وہ اب ٹریس ایبل نہیں ، شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہی۔ شہباز شریف کے خلاف بطور وزیراعلی پنجاب من پسند افراد کو بارہ پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی۔ علاوہ ازیںاحتساب عدالت نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈنگ کے جیل ٹرائل کے لیے ڈی جی نیب لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔