ملتان (کامرس ڈیسک)پاکستان کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ میٹرو کے ملتان اسٹور کا پاکستانی وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی نے افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں جرمنی کے پاکستان میں سفیر جناب Bernard Schlagheck نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میٹرو کے مینیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewicz نے کہا ”ملتان لاکھوں افراد پر مشتمل میٹرو کے لئے ایک بڑی اور اہم مارکیٹ ہے، جہاں چھوٹے بڑے کئی کاروبار موجود ہیں ۔