پشاور دھماکے کے مرتکب افراد کو نشان عبرت بنایا جائے، قیص شیخ

91

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سماجی رہنماوانسان دوست فورم کے سربراہ قیص شیخ نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے مرتکب افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسی حرکت کی جرات نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ چند دنوں میں پے در پے پیش آنے والے واقعات اس بات کا مظہر ہیں کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازش میں مصروف عمل ہیں۔