فرانسیسی صدر کوسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،چودھری پرویز الٰہی

252

لاہور(آن لائن )مسلمان کبھی بھی خاتم النبین حضرت محمد رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا، فرانسیسی صدر مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ورنہ ان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، او آئی سی (OIC) کا اجلاس فوراً بلایا جائے اور زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالا ت کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری
پرویزالٰہی نے کیا۔انہوں کہا کہ توہین آمیز خاکے عالم اسلام کی تضحیک ہے، فرانسیسی صدر کا بیان انتہا پسندئوں کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کا موقع فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد رسول اللہﷺ کے دنیا میں آنے سے جاہلیت کا اندھیرا ختم ہوا، مذہبی نفرت پھیلانے والے شیطانیت کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہیں، عالم اسلام کو ایک نقطے پر متفق ہونا ہو گا۔