عدالت عالیہ نے موذی بیماری فیسٹولا سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے موذی بیماری فیسٹولاکے علاج اور سرکاری اسپتالوں میں گائنا کالوجسٹ کی عدم تعیناتی سے متعلق ڈاکٹر شیر شاہ سید ودیگر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ شہریار مہر نے پیش رفت رپورٹ پیش کی، بعد ازاں عدالت نے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔