ایران میں دورانِ حراست شہری کی موت‘ پولیس افسر گرفتار

399

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں دوران حراست ایک شخص کی موت میں پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع ابلا غ کے مطابق مقتول کو مبینہ طور پر مرچوں کے اسپرے سے ہلاک کیا گیا۔ ملزم پولیس افسر کو فوجی استغاثہ کے حکم پر گرفتار کیا گیا،جب کہ 2 دیگر پولیس اہل کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا،جنہوں نے مقتول کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا تھا۔ صوبے خراساں کے پولیس چیف محمد کاظم تغاوی نے واقعے کی چھان بین کا اعلان کیا۔ مقتول اور اس کے سسرال والوں کے مابین تنازع پر پولیس کو بلایاگیا تھا۔