قوم وزیراعظم اور ترجمانوں کا استعفا مانگ رہی ہے، مریم اورنگزیب

476

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کے جھوٹ کی چیخ و پکار قوم نہیں سننا چاہتی، قوم بس اب ان کا استعفا چاہتی ہے، عمران صاحب سلیکٹڈ ٹولے کے ساتھ پریس کانفرنس کرکے استعفے کا اعلان کریں، نالائق، جھوٹے، آٹا، چینی، ادویات چوروںاور فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے حساب کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ وزیراعظم کے میانوالی میں خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اگر قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو آٹا، چینی چور وزیراعظم نہ ہوتا۔ عمران صاحب قانون کا اطلاق پرویز مشرف، علیمہ باجی، جہانگیر ترین، عمران خان سے شروع کیوں نہیں ہوتا؟ اگر قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو شہباز شریف نہیں بلکہ آپ کی پوری کی پوری کرپٹ اور آٹا، چینی چور کابینہ جیل میں ہوتی۔