پرامن و خوشحال افغانستان کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے، اسد قیصر

301

اسلام آباد (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پرامن اور خوشحال افغانستان کا خواب جلد پورا ہونے جا رہا ہے۔انہوں کہا کہ پرامن اور خوشحال افغانستان نہ صرف علاقائی امن و سلامتی بلکہ دونوں ممالک کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کوپارلیمنٹ ہاؤس میں ولسی جرگہ (افغان پارلیمنٹ)
کے اسپیکر میر رحمن رحمانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افغان اسپیکر 17 رکنی وفد کے ہمراہ جمعہ کی صبح پاکستان کے 6 روزہ پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔اسپیکر اسد قیصر نے افغان اسپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک پرامن اور خوشحال افغانستان کی خواہش کی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں شامل فریقین کو ملک میں پائیدار امن کے قیام سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں میں اضافے سے دوطرفہ تجارت اور باہمتی تعاون میں فروغ حاصل ہو گا۔