شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس سماعت کیلیے مقرر

116

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 27 اکتوبر کومعاملے کی سماعت کرے گا۔عدالت عظمیٰ نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔ چیئرمین نیب نے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میںصدر (ن) لیگ میاں
محمد شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔