عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی مانیٹرنگ لازم، عثمان بزدار

484

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےمحکمہ داخلہ پنجاب کوعمارتوں میں فائرسیفٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے ہدایات جاری کردیں ہیں جبکہ سول ڈیفنس حکام فائر فائٹنگ کے انتظامات کی تسلسل سے مانیٹرنگ کرنے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پرمحکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سےڈویژنل کمشنرز اور اضلاع کےڈپٹی کمشنرز کومراسلہ جاری کر دیاگیاہے جبکہ تحصیل،ا ضلاع اورڈویژن کی سطح پرقائم تمام ہائی رائز بلڈنگز (اونچی)،پلازہ اورشاپنگ مالزکا جامع سروے کیاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا تھاکہ عمارتوں میں محکمہ داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں فائرسیفٹی انتظامات کوچیک کیاجائےگا اور عمارتوں میں فائرسیفٹی انتظامات کی چیکنگ کے لئے سروے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جبکہ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ سروے ٹیموں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی1122، سول ڈیفنس آفیسر، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز/ محکمہ ہاؤسنگ کانمائندہ اورڈسٹرکٹ آفیسرصنعت شامل ہوں گے اور  سروے ٹیمیں عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گی۔

عثمان بزدارکاکہناتھا کہ بلند عمارتوں کی مینجمنٹ عمارتوں میں نصب فائرسیفٹی آلات کو فنکشنل رکھنے کی پابند ہوں گی اور  عمارتوں کی مینجمنٹ ان عمارتوں میں ایمرجنسی اخراج کے راستے کے حوالے سے سیفٹی انتظامات کی بھی پابند ہوں گی جبکہ مینجمنٹ فائر فائٹنگ کیلئے عمارتوں میں اپنا سسٹم لگانے کی ذمہ دار ہوں گی۔

وزیراعلیٰ کاکہناتھا کہ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اورسول ڈیفنس حکام فائر فائٹنگ کے انتظامات کی تسلسل سے مانیٹرنگ کرنے کے پابند ہوں گے، عمارتوں میں فول پروف فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لے کر حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس میں جلد پیش کی جائے گی۔