افغان اسپیکر سمیت پارلیمانی وفد کی اسلام آباد آمد

538

.اسلام آباد: افغان اسپیکر میر رحمان رحمانی  سمیت 17رکنی پارلیمانی وفد6 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

خبررساں ادارے کے مطابق  افغانستان ایوان نمائندگان (افغان وولوسی جرگ) کے اسپیکر میر رحمان رحمانی 6روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق 17 رکنی پارلیمانی  وفد افغان اسپیکر کے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ ہوئے اور افغان اسپیکر کا ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا

اس موقع پر اسپیکرپاکستان قومی اسمبلی اسد قیصر، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران اور وزارت خارجہ کے افسران نے افغان اسپیکر کا استقبال اور ملاقات کی

دوسری جانب اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں قیام کے دوران افغان وفد اسد قیصر سے ملاقات کے ساتھ ساتھ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔