سپریم کورٹ نے نیب ملزمان کی طویل حراست کا نوٹس لے لیا

362

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ملزمان کی طویل حراست کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے  ڈائریکٹر فوڈ پنجاب محمد اجمل کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران نوٹس  لیا۔جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ نیب مقدمات میں ملزمان کو طویل عرصہ حراست میں رکھنا ناانصافی ہوگی، ملزمان سے معاشرے یا ٹرائل پر اثرانداز ہونے کا خطرہ ہو تو ہی گرفتار رکھا جا سکتا ہے، پرتشدد فوجداری اور وائٹ کالر کرائم کے ملزموں میں فرق کرنا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت لاہور سے ٹرائل میں تاخیر کی وجوہات طلب کر لیں۔