میہڑ، ماڈل کورٹ دادو کے جج کا تحصیل اسپتال کا اچانک دورہ

76

میہڑ (نمائندہ جسارت) سیشن جج دادو منومل کے احکامات پر ماڈل کورٹ دادو کے جج محمد اشرف ڈہراج نے تحصیل اسپتال میہڑ کا اچانک دورہ کرکے چھاپا مارا، جس کے باعث تحصیل اسپتال میہڑ کے ایم ایس اسپتال سمیت تمام ڈاکٹر، اسٹور کیپر اور پیرا میڈیکل عملہ ڈیوٹی سے غائب تھا جبکہ تحصیل اسپتال کے اکثر او پی ڈیز بند تھیں۔ ماڈل کورٹ کے جج کی جانب سے اسپتال کی او پی ڈیز کے دورے کے بعد ایم ایس آفس میں ڈیوٹی پر موجودہ عملے کا ریکارڈ چیک کیا جبکہ اسپتال عملے میں کھلبلی مچ گئی، اکثر عملے کو فون پر بلایا گیا جبکہ ماڈل کورٹ دادو کے جج کی جانب سے اچانک چھاپے کے باعث اکثر عملہ نہیں پہنچ سکا، جبکہ ہنگامی طور پر عملے کو طلب کرکے بغیر حاضری کے اپنے اپنے شعبوں میں بٹھایا گیا تھا۔