شاہ محمود کا ازبک ہم منصب کوفون ،دورے کی دعوت

315

اسلام آبا د( آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف کوفون کیا ہے۔ دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ امور، کورونا کی صورتحال اور علاقائی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلے بڑھانے کی اہمیت
پر زور دیا۔ دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون بڑھانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ کاملوف کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔