ادارے اپنی حدمیں رہیں، پاکستان بار کونسل ، سپریم کورٹ بار

72

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بار نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہنا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدرکی کراچی میں ہونے والی گرفتاری پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا۔پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ
مشترکہ اعلامیہ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپٹن صفدرکی گرفتاری میں مریم نوازکی چادراورچہار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ اسلام اورہماریکلچرمیں خواتین کا تقدس پامال کرنے کی ممانعت ہے۔ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کو ختم کرنا چاہتی ہے۔