اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی شبہ ہی نہیں ہے کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ اگر پولیس افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر نہ گئے ہوتے تو جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے
ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکئی داماں کی یہ حکایت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے۔